المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9182
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَالثَّوْرِيِّ، وَإِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: حَكَكْتُ جَسَدِي، وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ، فَأَفْضَيْتُ إِلَى ذَكَرِي، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ لِي: «اقْطَعْهُ - وَهُوَ يَضْحَكُ - أَيْنَ تَعْزِلُهُ مِنْكَ إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ»ترجمہ
ارقم بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: میں نے نماز کی حالت میں اپنا جسم کھجلایا تو میرا ہاتھ میری شرمگاہ تک پہنچ گیا، میں نے یہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے ہنستے ہوئے فرمایا: ”کیا اسے کاٹ ڈالو؟ تم اسے اپنے آپ سے الگ کہاں کرو گے، یہ تو تمہارے جسم کا ہی ایک ٹکڑا ہے۔“