المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9149
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، بَعَثَ مَعَ رَجُلٍ بِبَدَنَةٍ، فَقَالَ: كَيْفَ أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ:: «كُلْ أَنْتَ، وَأَصْحَابُكَ ثُلُثًا، وَابْعَثْ إِلَى أَعْرَابِنَا ثُلُثًا، وَتَصَدَّقْ بِثُلُثٍ»ترجمہ
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے ساتھ ایک قربانی کا جانور (بدنہ) بھیجا۔ اس نے پوچھا: میں اس کا کیا کروں؟ فرمایا: ”تم اور تمہارے ساتھی ایک تہائی کھاؤ، ایک تہائی ہمارے دیہاتی لوگوں کو بھیج دو، اور ایک تہائی صدقہ کر دو۔“