المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9128
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءَ، أَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَوِ ابْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ يُضْحِكُ بِهَا جُلَسَاءَهُ مَا يَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مِنْهَا بِشَيْءٍ، نَزَلَ بِهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آدمی ایک ایسی بات کہہ دیتا ہے جس سے وہ اپنے ہم نشینوں کو ہنساتا ہے، (حالانکہ) وہ اس کی وجہ سے کچھ حاصل کیے بغیر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتا ہے، وہ اس کلمے کی وجہ سے آسمان سے زمین کے فاصلے سے بھی زیادہ نیچے گر جاتا ہے۔“