المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9112
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُخَارِقِ، عَنْ أَبِيهِ مُخَارِقِ بْنِ سُلَيْمٍ: أَنَّ عَبْدَ اللهِ، كَانَ يَقُولُ: " إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثٍ أَتَيْتُكُمْ بِتَصْدِيقِ ذَلِكَ مِنْ كِتَابِ اللهِ، إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ إِذَا قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَتَبَارَكَ اللهُ قَبَضَ عَلَيْهِنَّ مَلَكٌ، فَجَعَلَهُنَّ تَحْتَ جَنَاحِهِ، ثُمَّ صَعِدَ بِهِنَّ، فَلَا يَمُرُّ عَلَى جَمْعٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا اسْتَغْفَرُوا لِقَائِلِهِنَّ حَتَّى يَجِيءَ بِهِنَّ وَجْهَ الرَّحْمَنِ تَعَالَى "، ثُمَّ قَرَأَ: عَبْدُ اللهِ {إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ، وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعْهُ} [فاطر: ١٠]ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”جب میں تمہیں کوئی حدیث بیان کروں تو اس کی تصدیق کتاب اللہ سے بھی لاتا ہوں۔ بندہ مسلم جب الحمد للہ، سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر اور تبارک اللہ کہتا ہے تو ایک فرشتہ انہیں پکڑ لیتا ہے اور اپنے پر کے نیچے رکھ کر انہیں لے کر اوپر چڑھتا ہے، فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرتا ہے وہ اس کہنے والے کے لیے بخشش مانگتے ہیں، یہاں تک کہ وہ انہیں لے کر رحمن تعالیٰ کے حضور پہنچتا ہے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ”اسی کی طرف پاکیزہ کلمہ چڑھتا ہے، اور نیک عمل اسے بلند کرتا ہے“ [سورۃ فاطر: 10]۔