حدیث نمبر: 9100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللهِ ذَاتَ يَوْمٍ، وَجَعَلَ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ غَابَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " مَا تَنْظُرُونَ هَذَا؟ وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ} [الإسراء: ٧٨] فَهَذَا دُلُوكُ الشَّمْسِ، وَهَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ "
ترجمہ

عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک دن نماز پڑھائی، اور ایک آدمی یہ دیکھنے لگا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یہ کیوں دیکھ رہے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! یہی اس نماز کا وقت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو“ [سورۃ الاسراء: 78]، یہ ہے سورج کا ڈھلنا، اور یہ ہے رات کا اندھیرا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9100
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 231، حدیث 9132