المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللهِ الْمَغْرِبَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ جَعَلْنَا نَلْتَفِتُ، فَقَالَ: «مَا لَكُمْ تَلْتَفِتُونَ؟» قُلْنَا: نَرَى أَنَّ الشَّمْسَ طَالِعَةٌ، فَقَالَ: " هَذَا وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ، ثُمَّ قَرَأَ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ} [الإسراء: ٧٨] فَهَذَا دُلُوكُ الشَّمْسِ، وَهَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ "ترجمہ
عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم ادھر ادھر دیکھنے لگے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم ادھر ادھر دیکھ رہے ہو؟“ ہم نے کہا: ہمیں لگتا ہے کہ سورج ابھی طلوع ہے۔ تو فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! یہی اس نماز کا وقت ہے۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ”سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو“ [سورۃ الاسراء: 78]، ”یہ ہے سورج کا ڈھلنا، اور یہ ہے رات کا اندھیرا۔“