المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9060
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرِّ، قَالَ: كُنْتُ آخَذُ عَلَى عَبْدِ اللهِ الْمُصْحَفَ، فَأُتِيَ عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ: {وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً} [النحل: ٧٢] فَقَالَ لِي عَبْدُ اللهِ: «أَتَدْرِي مَا الْحَفَدَةُ؟» قُلْتُ: حَشَمُ الرَّجُلِ، قَالَ: «لَا، هُمُ الْأَخْتَانُ»ترجمہ
زر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو مصحف سے تلاوت سنایا کرتا تھا، تو ایک دن اس آیت پر پہنچا: ”اور تمہارے لیے تمہاری بیویوں سے بیٹے اور حفدہ بنائے“ [سورۃ النحل: 72]۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو حفدہ کیا ہیں؟“ میں نے کہا: آدمی کے خدمت گار۔ فرمایا: ”نہیں، وہ سسرالی رشتہ دار ہیں۔“