المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9059
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللهِ: «هَلْ تَدْرِي مَا حَفَدَةٌ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، هُمْ حُفَّادُ الرَّجُلِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَلَدِ وَلَدِهِ، قَالَ: «لَا هُمُ الْأَصْهَارُ»ترجمہ
زر بن حبیش کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو حفدہ کیا ہیں؟“ میں نے کہا: جی ہاں، وہ آدمی کی اولاد اور اس کی اولاد کی اولاد ہیں۔ فرمایا: ”نہیں، وہ سسرالی رشتہ دار ہیں۔“