المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9042
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِي اللهُ عَنْهُ قَالَ: " الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، صَبِيحَةَ يَوْمِ بَدْرٍ: {يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ} [الأنفال: ٤١] وَفِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَفِي ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، فَإِنَّهَا لَا تَكُونُ إِلَّا فِي وِتْرٍ "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لیلۃ القدر کو رمضان کی سترہ تاریخ گزرنے کے بعد تلاش کرو، بدر کی صبح، (جس دن کے بارے میں فرمایا:) ”فیصلے کا دن، جس دن دونوں گروہ آپس میں ٹکرائے“ [سورۃ الانفال: 41]، اور اکیس اور تئیس تاریخ میں بھی تلاش کرو، کیونکہ یہ طاق راتوں میں ہی ہوتی ہے۔“