المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9030
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ مُرَّةُ: عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ: {خِتَامُهُ مِسْكٌ} [المطففين: ٢٦] قَالَ: " لَيْسَ بِخَاتَمٍ يُخْتَمُ بِهِ وَلَكِنْ خَلْطُهُ مِسْكٌ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَرْأَةِ مِنْ نِسَائِكُمْ تَقُولُ: خَلْطُهُ مِنَ الطِّيبِ كَذَا وَكَذَا؟ "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”جس کی مہر مشک کی ہو گی“ [سورۃ المطففین: 26] کے بارے میں فرمایا: ”یہ کوئی مہر نہیں جس سے اسے بند کیا جائے، بلکہ اس کی آمیزش مشک کی ہو گی۔ کیا تم نے اپنی عورتوں میں سے کسی کو یہ کہتے نہیں سنا: اس کی آمیزش فلاں فلاں خوشبو کی ہے؟“