حدیث نمبر: 9003
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " إِنَّ فِي كِتَابِ اللهِ لَآيَتَيْنِ مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَقَرَأَهُمَا فَاسْتَغْفَرَ اللهَ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ: {وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ} [آل عمران: ١٣٥] ، وَقَوْلُهُ: {وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَحِيمًا} [النساء: ١١٠] "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب میں دو ایسی آیتیں ہیں کہ کوئی بندہ گناہ کرے، پھر انہیں پڑھ کر اللہ سے مغفرت مانگے تو اللہ اسے ضرور بخش دیتا ہے: ”اور جو لوگ کوئی بےحیائی کا کام کر بیٹھیں یا اپنی جانوں پر ظلم کر لیں، اللہ کو یاد کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیتے ہیں، اور اللہ کے سوا گناہ کون بخشتا ہے“ [سورۃ آل عمران: 135]، اور اس کا فرمان: ”اور جو کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے بخشش مانگے تو وہ اللہ کو بخشنے والا، مہربان پائے گا“ [سورۃ النساء: 110]۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9003
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 212، حدیث 9035