حدیث نمبر: 8951
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ: أَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ فَكَرِهَهُ، وَقَالَ: «صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ»
ترجمہ

یحییٰ بن عمرو بن سلمہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے صومِ دہر (سارا سال روزے رکھنے) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ناپسند کیا اور فرمایا: ”ہر مہینے میں تین دن کے روزے (کافی ہیں)۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8951
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 201، حدیث 8983