المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيٌّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، أَنَّهُ: أَتَى عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: مَا بَيْنِي، وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ إِحْنَةٌ، وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِي حَنِيفَةَ، فَإِذَا هُمْ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدُ اللهِ فَجِيءَ بِهِمْ، فَاسْتَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنِ النَّوَّاحَةِ، فَقَالَ لَهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَوْلَا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ» ، فَأَنْتَ الْيَوْمَ لَيْسَ بِرَسُولٍ فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ قَتِيلًا بِالسُّوقِحارثہ بن مضرب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: میرے اور عرب کے کسی شخص کے درمیان کوئی دشمنی نہیں، اور میں بنو حنیفہ کی ایک مسجد کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ وہ مسیلمہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ چنانچہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف (آدمی) بھیجا اور انہیں لایا گیا، تو ابن نواحہ کے سوا سب سے توبہ کرائی، اور اس سے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: اگر تو قاصد نہ ہوتا تو میں تیری گردن اڑا دیتا، اور آج تو قاصد نہیں رہا۔“ چنانچہ قرظہ بن کعب کو حکم دیا تو اس نے بازار میں اس کی گردن اڑا دی، پھر فرمایا: ”جو ابن نواحہ کو بازار میں مقتول دیکھنا چاہے، دیکھ لے۔“