المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8838
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يُقِلُّ الصِّيَامَ، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّكَ تُقِلُّ الصَّوْمَ، قَالَ: «إِنِّي إِذَا صُمْتُ ضَعُفْتُ عَنِ الصَّلَاةِ، وَالصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن یزید بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روزہ کم رکھتے تھے، ہم نے ان سے کہا: آپ روزہ کم رکھتے ہیں، تو فرمایا: ”میں جب روزہ رکھتا ہوں تو نماز پڑھنے سے کمزور پڑ جاتا ہوں، اور نماز مجھے روزے سے زیادہ محبوب ہے۔“