المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8837
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ كَانَ لَا يَكَادُ أَنْ يَصُومَ، فَقَالَ: «إِنِّي إِذَا صُمْتُ ضَعُفْتُ عَنِ الصَّلَاةِ، وَالصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ» ، فَإِنْ صَامَ صَامَ ثَلَاثًا مِنَ الشَّهْرِترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روزہ کم ہی رکھتے تھے، فرماتے: ”میں جب روزہ رکھتا ہوں تو نماز پڑھنے سے کمزور پڑ جاتا ہوں، اور نماز مجھے روزے سے زیادہ محبوب ہے۔“ اگر روزہ رکھتے تو مہینے میں تین دن روزہ رکھتے۔