المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8755
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، أَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ عَلَيْهِ قَمِيصٌ حَرِيرٌ، فَقَالَ: «مَنْ كَسَاكَ هَذَا؟» قَالَ: أُمِّي، قَالَ: فَشَقَّهُ، قَالَ: «قُلْ لِأُمِّكَ تَكْسُوكَ غَيْرَ هَذَا»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن یزید بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ ان کا ایک بیٹا ریشمی قمیص پہنے ہوئے آیا، تو انہوں نے پوچھا: ”یہ تمہیں کس نے پہنائی ہے؟“ اس نے کہا: میری ماں نے۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے اسے پھاڑ دیا، اور فرمایا: ”اپنی ماں سے کہو کہ وہ تمہیں اس کے علاوہ کوئی قمیص پہنائے۔“