❮
❯
حدیث نمبر: 8754
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: أَتَاهُ ابْنٌ لَهُ، وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ مِنْ حَرِيرٍ، وَالْغُلَامُ مُعْجَبٌ بِقَمِيصِهِ، فَلَمَّا دَنَا مِنْ عَبْدِ اللهِ خَرَقَهُ، ثُمَّ قَالَ: «اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ فَقُلْ لَهَا فَلْتُلْبِسْكَ قَمِيصًا غَيْرَ هَذَا»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ان کا ایک بیٹا ان کے پاس آیا، اس نے ریشمی قمیص پہن رکھی تھی اور وہ لڑکا اپنی قمیص پر خوش تھا، جب وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے قریب پہنچا تو انہوں نے اسے پھاڑ دیا، پھر فرمایا: ”اپنی ماں کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ وہ تمہیں اس کے علاوہ کوئی قمیص پہنائے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8754
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8786