حدیث نمبر: 8707
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمٌ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ قَبِيصَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: «تَحْتَرِقُونَ حَتَّى إِذَا صَلَّوُا الْفَجْرَ غُسِلَتْ، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ حَتَّى إِذَا صَلَّوُا الظُّهْرَ غُسِلَتْ، تَحْتَرِقُونَ حَتَّى إِذَا صَلَّوُا الْعَصْرَ غُسِلَتْ، حَتَّى عَدَّ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا هَكَذَا»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم گناہوں سے جلتے رہتے ہو یہاں تک کہ جب فجر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ دھل جاتی ہے، پھر جلتے رہتے ہو یہاں تک کہ جب ظہر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ دھل جاتی ہے، پھر جلتے رہتے ہو یہاں تک کہ جب عصر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ دھل جاتی ہے“، یہاں تک کہ سب نمازوں کا اسی طرح ذکر کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8707
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 148، حدیث 8739