المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8682
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، قَالَ: سُئِلَ أَبُو إِسْحَاقَ، فَقِيلَ لَهُ: أَذْكَرَتَ عَنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ، قَالَ: «إِذَا قَرَأْتَ سُورَةً آخِرُهَا سَجْدَةٌ، فَإِنْ شِئْتَ فَارْكَعْ فَإِنَّمَا الرَّكْعَةُ مِنَ السَّجْدَةِ، وَإِنْ شِئْتَ فَاسْجُدْ ثُمَّ اقْرَأْ بَعْدَهَا سُورَةً؟» قَالَ: نَعَمْترجمہ
ابواسحاق سے پوچھا گیا: کیا آپ نے اسود سے یہ بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم ایسی سورت پڑھو جس کے آخر میں سجدے کی آیت ہو تو اگر تم چاہو تو رکوع کر لو، کیونکہ رکوع سجدے میں شامل ہے، اور اگر تم چاہو تو سجدہ کر لو، پھر اس کے بعد کوئی اور سورت پڑھ لو“؟ انہوں نے کہا: ہاں۔