المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8615
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلَهُ بِكُلِّ حَرْفِ آيَةٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَلَا أَقُولُ: الْم عَشْرٌ وَلَكِنْ أَلِفٌ وَلَامٌ وَمِيمٌ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو قرآن پڑھے اسے آیت کے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہیں، اور میں یہ نہیں کہتا کہ الم دس نیکیوں کے برابر ہے، بلکہ الف، لام اور میم الگ الگ تیس نیکیاں ہیں۔“