المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8595
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ بَيَانٍ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَذَكَرَ قَيْسًا، قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ الشَّهْرَ لَا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» قَالَ: «هَذَا، أَوْ نَحْوًا مِنْ هَذَا، أَوْ قَرِيبًا مِنْ هَذَا» وَإِنَّهُ يُرْعَدُترجمہ
عامر بیان کرتے ہیں، اور قیس کا بھی ذکر کیا: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مہینوں حدیث بیان کرتے رہتے مگر یہ نہ کہتے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، اور جب کبھی کہتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا“، تو ساتھ ہی فرماتے: ”یہی، یا اس جیسا، یا اس کے قریب“، اور وہ کانپ رہے ہوتے۔