حدیث نمبر: 8518
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو يَزِيدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: " إِيَّاكُمْ وَأَرَأَيْتَ وَأَرَأَيْتَ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِأَرَأَيْتَ وَأَرَأَيْتَ، وَلَا تَقِيسُوا شَيْئًا بِشَيْءٍ فَتَزِلَّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِهَا، وَإِذَا سُئِلَ أَحَدُكُمْ عَمَّا لَا يَعْلَمُ فَلْيَقُلْ: لَا أَعْلَمُ فَإِنَّهُ ثُلُثُ الْعِلْمِ "
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بار بار 'اگر ایسا ہو تو؟' کہنے سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اسی 'اگر ایسا ہو تو' کی کثرت کی وجہ سے ہلاک ہوئے، اور کسی چیز کو کسی چیز پر قیاس نہ کرو کہ قدم جمے رہنے کے بعد پھسل جائے، اور جب تم میں سے کسی سے ایسی بات پوچھی جائے جو وہ نہیں جانتا تو وہ کہہ دے: مجھے علم نہیں، کیونکہ یہ (کہنا) علم کا تہائی حصہ ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8518
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 105، حدیث 8550