المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خطبة ابن مسعود، ومن كلامه باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حدیث نمبر: 8508
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: «مَنْ هَاجَرَ يَبْتَغِي شَيْئًا فَهُوَ لَهُ» ، قَالَ: " هَاجَرَ رَجُلٌ لِيَتَزَوَّجَ امْرَأَةً يُقَالُ لَهَا: أُمُّ قَيْسٍ، وَكَانَ يُسَمَّى مُهَاجِرَ أُمِّ قَيْسٍ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص کسی چیز کے حصول کے لیے ہجرت کرے تو وہی چیز اسے ملتی ہے“، اور بیان کیا: ایک شخص نے ام قیس نامی عورت سے شادی کرنے کے لیے ہجرت کی، تو وہ ”مہاجرِ ام قیس“ کے نام سے مشہور ہو گیا۔