المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خطبة ابن مسعود، ومن كلامه باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حدیث نمبر: 8504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: أَوْصَى ابْنُ مَسْعُودٍ أَبَا عُبَيْدَةَ ابْنَهُ بِثَلَاثِ كَلِمَاتٍ: «أَيْ بُنَيْ، أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللهِ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ وَأَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے ابوعبیدہ کو تین باتوں کی وصیت کی: ”بیٹا! میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو، اپنے گناہ پر روتے رہو، اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو۔“