المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8470
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ: {اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ} [آل عمران: ١٠٢] ، قَالَ: «أَنْ يُطَاعَ وَلَا يُعْصَى، وَأَنْ يُشْكَرَ وَلَا يُكْفَرَ، وَأَنْ يُذْكَرَ، وَلَا يُنْسَى»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ”اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے“ [سورۃ آل عمران: 102] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یعنی اس کی اطاعت کی جائے، نافرمانی نہ کی جائے، اس کا شکر ادا کیا جائے، ناشکری نہ کی جائے، اسے یاد رکھا جائے، اور بھلایا نہ جائے۔“