المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أيمن بن خريم بن فاتك الأسدي باب: سیدنا ایمن بن خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 847
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، فَلَقِيتُ مُطَرِّفًا فَحَدَّثَنِي، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ لِأَيْمَنَ بْنِ خُرَيْمٍ: أَلَا تُقَاتِلُ مَعَنَا؟ فَقَالَ: " إِنَّ أَبِي وَعَمِّي شَهِدَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَانِي أَنْ لَا أُقَاتِلَ، ثُمَّ أَنْشَدَ يَقُولُ:
[البحر الوافر]
وَلَسْتُ بِقَاتِلٍ رَجُلًا يُصَلِّي ... عَلَى سُلْطَانِ آخَرَ مِنْ قُرَيْشِ
لَهُ سُلْطَانُهُ وَعَلَيَّ جُرْمِي ... مَعَاذَ اللهِ مِنْ فَشَلٍ وَطَيْشِ
أَأَقْتُلُ مُسْلِمًا فِي غَيْرِ جُرْمٍ ... فَلَيْسَ بِنَافِعِي مَا عِشْتُ عَيْشِي "ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان نے ایمن بن خریم سے کہا: کیا تم ہمارے ساتھ جنگ نہیں کرو گے؟ انہوں نے کہا: ”میرے والد اور میرے چچا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگوں میں شریک رہے، اور انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں مسلمانوں سے جنگ نہ کروں۔“ پھر انہوں نے یہ شعر پڑھے: میں ایسے شخص کو قتل کرنے والا نہیں جو نماز پڑھتا ہو، چاہے وہ قریش کی کسی اور حکومت کی بیعت میں ہو۔
اس کی حکومت اسی کی ذمہ داری ہے اور میرا گناہ مجھ پر، میں کمزوری اور بےسمجھی سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
کیا میں کسی مسلمان کو بغیر کسی جرم کے قتل کر دوں؟ یہ بات مجھے زندگی بھر کبھی فائدہ نہیں دے گی۔