المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8452
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: «مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَشْبَهَ دَلًّا وَلَا سَمْتًا وَلَا هَدْيًا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لَدُنْ، أَنْ يَخْرُجَ مِنْ دَارِهِ إِلَى أَنْ يَئُوبَ إِلَيْهَا مِنْ هَذَا - يَعْنِي عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ - وَلَقَدْ عَلِمَ الْمَحْظُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مِنْ أَقْرَبِهِمْ وَسِيلَةً عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے کوئی شخص وضع، وقار اور طور طریقے میں رسول اللہ ﷺ سے اتنا زیادہ مشابہ نہیں دیکھا، جب سے وہ اپنے گھر سے نکلتا ہے یہاں تک کہ اس کی طرف لوٹتا ہے، جتنا اس شخص کو“ - یعنی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو - ”اور محمد ﷺ کے صحابہ میں سے خوش نصیب لوگ جانتے ہیں کہ وہ ان میں سے اللہ کے ہاں سب سے زیادہ قرب رکھنے والوں میں سے ہیں قیامت کے دن۔“