حدیث نمبر: 8428
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْرَأْ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَقَرَأْتُ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: ٤١] قَالَ: «حَسْبُكَ الْآنَ» فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پڑھو۔“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں آپ پر پڑھوں جبکہ یہ آپ پر ہی نازل ہوئی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو میں نے سورۃ النساء پڑھنی شروع کی، یہاں تک کہ اس آیت پر پہنچا: ”پھر کیا حال ہو گا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے نبی) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے“ [سورۃ النساء: 41] آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب بس کرو۔“ تو میں نے آپ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8428
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 80، حدیث 8460