المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8401
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ النَّخَعِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللهِ: اقْرَأْ عَلَى قِرَاءَةِ زَيْدٍ، قَالَ: «أتْرُكُ قِرَاءَتِي لِقِرَاءَةِ زَيْدٍ، وَقَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً، وَهُوَ غُلَامٌ لَهُ ذُؤَابَتَانِ؟»ترجمہ
اسود بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: زید کی قراءت کے مطابق پڑھو۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں اپنی قراءت چھوڑ کر زید کی قراءت اپناؤں، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے دہن مبارک سے ستر سورتیں پڑھی ہیں، جبکہ وہ (زید) ابھی ایک لڑکا تھا جس کی دو چوٹیاں تھیں؟“