المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسن بن أبي الحسن، عن عثمان بن أبي العاص باب: حسن بن ابی حسن کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8347
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَنِي إِلَى ثَقِيفٍ: «تَجَوَّزْ فِي الصَّلَاةِ يَا عُثْمَانُ، وَاقْدِرِ النَّاسَ بِأَضْعَفِهِمْ فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ، وَذَا الْحَاجَةِ، وَالْحَامِلَ وَالْمُرْضِعَ، إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ»ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے جب ثقیف کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”اے عثمان! نماز میں تخفیف کرو، اور لوگوں کا اندازہ ان کے سب سے کمزور فرد کے حساب سے کرو، کیونکہ ان میں کمزور، حاجت مند، حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتیں بھی ہوتی ہیں۔ میں تو بچے کے رونے کی آواز سن کر (نماز میں) تخفیف کر دیتا ہوں۔“