المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسن بن أبي الحسن، عن عثمان بن أبي العاص باب: حسن بن ابی حسن کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8346
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، قَالَا: ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: كَانَ آخِرُ مَا عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «صَلِّ بِأَصْحَابِكَ صَلَاةَ أَضْعَفِهِمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ، وَالضَّعِيفَ، وَذَا الْحَاجَةِ، وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَى الْأَذَانِ أَجْرًا»ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کی مجھے آخری نصیحت یہ تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھیوں کو ان کے سب سے کمزور فرد کے مطابق نماز پڑھاؤ، کیونکہ ان میں بڑے، کمزور اور حاجت مند لوگ بھی ہوتے ہیں، اور ایسا مؤذن مقرر کرو جو اذان پر اجرت نہ لے۔“