المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسن بن أبي الحسن، عن عثمان بن أبي العاص باب: حسن بن ابی حسن کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8340
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْزَلَهُمُ الْمَسْجِدَ لِيَكُونَ أَرَقَّ لِقُلُوبِهِمْ، فَاشْتَرَطُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يُحْشَرُوا، وَلَا يُعْشَرُوا، وَلَا يُجَبُّوا، وَلَا يُسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ مِنْ غَيْرِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا خَيْرَ فِي دَيْنٍ لَيْسَ فِيهِ رُكُوعٌ»ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ثقیف کا وفد نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے انہیں مسجد میں ٹھہرایا تاکہ اس سے ان کے دل نرم ہوں، تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ شرط رکھی کہ انہیں (لشکر کے لیے) جمع نہ کیا جائے، ان سے عشر وصول نہ کیا جائے، ان سے جھکنے (یعنی نماز میں رکوع) کا تقاضا نہ کیا جائے، اور ان پر ان کے علاوہ کسی اور کو حاکم مقرر نہ کیا جائے۔ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس دین میں کوئی بھلائی نہیں جس میں رکوع (نماز) نہ ہو۔“