المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كلاب بن أمية، عن عثمان بن أبي العاص باب: کلاب بن امیہ کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8339
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْجُمَاهِرِ، ثنا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ كِلَابِ بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّهُ: لَقِيَ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ، فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ فَقَالَ: اسْتُعْمِلْتُ عَلَى عُشْرِ الْأُبُلَّةِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ يَدْنُو مِنْ خَلْقِهِ فَيَغْفِرُ لِمَنِ اسْتَغْفِرَ إِلَّا لِبَغِيٍّ بِفَرْجِهَا، أَوْ لِعَشَّارٍ»ترجمہ
کلاب بن امیہ (رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے ملے، تو انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا لایا؟ اس نے کہا: مجھے ابلہ کے عشر (وصول کرنے) پر مقرر کیا گیا ہے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے قریب ہوتا ہے تو استغفار کرنے والے کو بخش دیتا ہے، سوائے اس بدکار عورت کے جو اپنی شرمگاہ (کے ذریعے کمائی) پر (قائم رہے)، یا عشر وصول کرنے والے (ظالم اہلکار) کے۔“