المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من أخباره باب: ان کے بعض واقعات
حدیث نمبر: 8300
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ نُدْبَةَ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أَشْرَفَ عَلَيْنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ يَوْمًا فَقَالَ: " إِنِّي وَجَدْتُ الْمَرْءَ الْمُسْلِمَ بَيْنَ حَاجَتَيْنِ: حَاجَةٌ مِنَ الدُّنْيَا لَا بُدَّ لَهُ مِنْهَا، وَحَاجَةٌ لِلْآخِرَةِ لَا بُدَّ لَهُ مِنْهَا، وَاللهُ أعْلَمُ أَيُّ الْحَاجَتَيْنِ تَغْلِبُ "ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک دن عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نے مسلمان آدمی کو دو حاجتوں کے درمیان پایا ہے: ایک دنیا کی حاجت جس سے اسے چارہ نہیں، اور ایک آخرت کی حاجت جس سے اسے چارہ نہیں، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان دونوں حاجتوں میں سے کون سی غالب آتی ہے۔“