المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من أخباره باب: ان کے بعض واقعات
حدیث نمبر: 8299
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى الرَّامَهُرْمُزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَ لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ بَيْتٌ قَدْ أَخْلَاهُ لِلْحَدِيثِ فَكُنَّا نَأْتِيهِ فِيهِ، وَكَانَ يَقُولُ: «سَاعَةٌ لِلدُّنْيَا وَسَاعَةٌ لِلْآخِرَةِ، وَاللهُ أَعْلَمُ أَيُّ السَّاعَتَيْنِ تَغْلِبُ»ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کا ایک گھر تھا جسے انہوں نے حدیث بیان کرنے کے لیے خالی کر رکھا تھا، ہم اس میں ان کے پاس آیا کرتے تھے، اور وہ کہا کرتے تھے: ”ایک گھڑی دنیا کے لیے اور ایک گھڑی آخرت کے لیے، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان دونوں گھڑیوں میں سے کون سی غالب آتی ہے۔“