المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عثمان بن عامر بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك أبو قحافة " أسلم يوم الفتح، وتوفي سنة أربع عشرة بعد أبي بكر بسنة، وهو ابن سبع وتسعين سنة، وورث أبا بكر هو وأمه سلمى بنت صخر بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " باب: سیدنا عثمان بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ابوقحافہ رضی اللہ عنہ، فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایک سال بعد سن 14 ہجری میں ستانوے برس کی عمر میں وفات پائی، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وارث وہ اور ان کی والدہ سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بنیں
حدیث نمبر: 8293
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، وَلَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ ثَغَامَةٌ مِثْلَ هَذَا الْقُطْنِ الْأَبْيَضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبُوا بِهِ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ يُغَيِّرُوهُ، وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ابوقحافہ کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا، گویا ان کا سر اور داڑھی سفید گھاس کی طرح، اس سفید روئی جیسی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں ان کی کسی گھر والی کے پاس لے جاؤ تاکہ وہ اسے رنگ دے، اور کالے رنگ سے اجتناب کرو۔“