المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عمر بن أبي سلمة باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8273
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا غُلَامُ، إِذَا أَكَلْتَ فَقُلْ: بِسْمِ اللهِ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ «فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِي بَعْدُ»ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا ہاتھ (کھانے کے) پیالے میں اِدھر اُدھر پھرتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے بچے! جب تم کھاؤ تو کہو: بسم اللہ، اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ، اور جو تمہارے قریب ہے اس میں سے کھاؤ۔“ اس کے بعد ہمیشہ میرا کھانے کا طریقہ یہی رہا۔