المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عمر بن أبي سلمة باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 8274
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: أَكَلْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلْتُ آخُذُ مِنْ نَحْوٍ حَوْلَ الصَّحْفَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلْ مِمَّا يَلِيكَ»ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایک دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا، تو میں پیالے کے اردگرد سے کھانے لگا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہارے قریب ہے اس میں سے کھاؤ۔“