حدیث نمبر: 8212
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، قَالَا: ثنا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو الْيَمَامِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ، عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: شَهِدَتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ - كَأَنَّهُ بَدْوِيٌّ -، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَرَى فِي الرَّجُلِ يَمَسُّ ذَكَرَهُ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: «هَلْ هُوَ إِلَّا مُضْغَةٌ مِنْكَ أَوْ بَضْعَةٌ؟»
ترجمہ

سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا، ایک آدمی نے آپ ﷺ سے سوال کیا — گویا وہ کوئی بدو تھا — اس نے کہا: اے اللہ کے رسول، آپ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو وضو کرنے کے بعد اپنی شرمگاہ کو چھو لے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارے ہی جسم کا ایک ٹکڑا یا حصہ ہے نا؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الطاء / حدیث: 8212
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 332، حدیث 8243