المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طفيل بن عمرو الدوسي باب: سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8194
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، ثنا أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ طُفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو، وَآخَرَ إِلَى دَوْسٍ، فَجَاءَا، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يُهْلِكَ دَوْسًا، فَقَالَ: «اللهُمَّ اهْدِ دَوْسًا، وَائْتِ بِهِمْ»ترجمہ
…ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا طفیل بن عمرو رضی اللہ عنہ اور ایک اور شخص کو دوس کی طرف بھیجا، وہ دونوں آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول، دعا فرمائیں کہ اللہ دوس کو ہلاک کر دے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ، دوس کو ہدایت دے، اور انہیں لے آ۔“