المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طفيل بن عمرو الدوسي باب: سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8186
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ دَوْسًا قَدْ هَلَكَ عَصَتْ، وَأَبَتْ، فَادْعُ اللهَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: «اللهُمَّ اهْدِ دَوْسًا، وَائْتِ بِهِمْ»ترجمہ
…ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: قبیلہ دوس ہلاک ہو گیا، اس نے نافرمانی کی اور انکار کر دیا، آپ ان پر بددعا فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ، دوس کو ہدایت دے، اور انہیں لے آ۔“