المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن أشيم الأشجعي باب: سیدنا طارق بن اشیم اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8147
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَعَلِيٌّ هَاهُنَا بِالْكُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ، وَكَانُوا لَا يَقْنُتُونَ فِي الْفَجْرِ» ثُمَّ قَالَ: «يَا بُنَيَّ، مُحْدَثٌ»ترجمہ
ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے پیچھے، اور علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے یہاں کوفہ میں قریباً پانچ سال نماز پڑھی، اور وہ فجر میں قنوت نہیں پڑھتے تھے۔“ پھر فرمایا: ”بیٹا، یہ نئی بات ہے۔“