المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أسود بن أصرم المحاربي باب: سیدنا اسود بن اصرم محاربی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 814
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ الْقُرَشِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيِّ، حَدَّثَنِي أَسْوَدُ بْنُ أَصْرَمَ الْمُحَارِبِيُّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَوْصِنِي، قَالَ: «تَمْلِكُ يَدَكَ؟» قُلْتُ: فَمَاذَا أَمْلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ يَدِي؟ قَالَ: «تَمْلِكُ لِسَانَكَ؟» قَالَ: فَمَاذَا أَمْلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ لِسَانِي؟ قَالَ: «لَا تَبْسُطْ يَدَكَ إِلَّا إِلَى خَيْرٍ، وَلَا تَقُلْ بِلِسَانِكَ إِلَّا مَعْرُوفًا»ترجمہ
سیدنا اسود بن اصرم محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے نصیحت فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اپنے ہاتھ پر قابو رکھتے ہو؟“ میں نے کہا: اگر اپنے ہاتھ پر قابو نہ رکھوں تو پھر کس چیز پر قابو رکھوں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اپنی زبان پر قابو رکھتے ہو؟“ میں نے کہا: اگر اپنی زبان پر قابو نہ رکھوں تو پھر کس چیز پر قابو رکھوں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا ہاتھ بھلائی کے سوا کسی طرف نہ بڑھاؤ، اور اپنی زبان سے اچھی بات کے سوا کچھ نہ کہو۔“