المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ضميرة بن أبي ضميرة مولى رسول الله باب: سیدنا ضمیرہ بن ابی ضمیرہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام
حدیث نمبر: 8123
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَلَمْ يَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا، وَلَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتَّى يُحِبَّ لِلْمُؤْمِنِينَ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ»ترجمہ
سیدنا ضمیرہ بن ابی ضمیرہ رضی اللہ عنہ کے دادا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے، اور ہمارے بڑوں کا حق نہ پہچانے وہ ہم میں سے نہیں، اور جو ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں، اور کوئی مؤمن اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا جب تک اپنے مؤمن بھائیوں کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“