المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور باب: ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حدیث نمبر: 8069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ هَارُونَ الْعُكْلِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ عَلِيًّا: قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْفَعْ إِلَيَّ خَادِمًا، فَقَالَ لَهُ: «فِي الْبَيْتِ ثَلَاثَةٌ اخْتَرْ مِنْهُمْ وَاحِدًا» . فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اخْتَرْ لِي أَنْتَ، فَقَالَ: «خُذْ هَذَا الْغُلَامَ، فَإِنِّي رَأَيْتُهُ صَلَّى مُنْذُ خَرَجْنَا مُنْذُ حِينٍ وَلَا تَضْرِبْهُ، فَإِنَّا نُهِينَا عَنْ ضَرْبِ أَهْلِ الصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: مجھے ایک خادم دے دیجیے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”گھر میں تین غلام ہیں، ان میں سے ایک چن لو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، آپ خود میرے لیے چن دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ غلام لے لو، میں نے دیکھا ہے کہ جب سے ہم نکلے ہیں یہ نماز پڑھ رہا ہے، اور اسے مت مارنا، کیونکہ ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔“