المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور باب: ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، عَنْ أَبِي الْعَدَبَّسِ، عَنْ أَبُو مَرْزُوقٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصًا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ قُمْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: «لَا تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ الْأَعَاجِمُ يَقُومُ بَعْضُهَا لِبَعْضٍ»
فَقُلْنَا: اشْتَهَيْنَا أَنْ تَدْعُوَ لَنَا، فَقَالَ: «اللهُمَّ، اغْفِرْ لَنَا، وَارْحَمْنَا، وَارْضَ عَنَّا، وَتَقَبَّلْ مِنَّا، وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ، وَأَصْلِحْ شَأْنَنَا كُلَّهُ» . قَالَ: فَإِنَّنَا اشْتَهَيْنَا أَنْ تَزِيدَنَا، فَقَالَ: «أَوَ لَيْسَ قَدْ جَمَعْنَ الْخَيْرَ؟»سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ ایک لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، جب ہم نے آپ ﷺ کو دیکھا تو کھڑے ہو گئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو جیسے عجمی لوگ کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں۔“
ہم نے عرض کیا: ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمارے لیے دعا فرمائیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما، ہم سے راضی ہو جا، ہم سے قبول فرما، ہمیں جنت میں داخل فرما، ہمیں جہنم سے نجات دے، اور ہمارا سارا معاملہ درست فرما۔“ ہم نے عرض کیا: ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمارے لیے مزید دعا فرمائیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اس میں ساری بھلائی جمع نہیں ہو گئی؟“