المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الجعد، عن أبي أمامة باب: ابوجعد کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ وَرَجُلٌ يَقُصُّ، فَسَكَتَ الرَّجُلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُصَّ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ایک آدمی وعظ بیان کر رہا تھا، وہ خاموش ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بیان جاری رکھو۔ اگر میں فجر کی نماز پڑھنے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اس جگہ بیٹھا رہوں تو یہ مجھے چار غلام آزاد کرنے سے بھی زیادہ پسند ہے، اور اگر میں نماز پڑھنے سے لے کر سورج غروب ہونے تک بیٹھا رہوں تو یہ بھی مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔“