حدیث نمبر: 7981
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ أَوِ ابْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اشْتَرَيْتُ مِقْسَمَ فُلَانَ، فَرَبِحْتُ عَلَيْهِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: «أَلَا أُنَبِّئُكَ بِمَا هُوَ أَكْثَرُ رِبْحًا؟» قَالَ: وَهَلْ يُوجَدُ؟ قَالَ: «رَجُلٌ تَعَلَّمَ آيَاتٍ» فَذَهَبَ، فَتَعَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ
ترجمہ

…سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اللہ کے نبی ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں نے فلاں کا حصہ خریدا اور اس میں اتنا اتنا منافع کمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بڑھ کر منافع والی چیز نہ بتاؤں؟“ اس نے عرض کیا: کیا ایسی کوئی چیز پائی جاتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آدمی جو آیات سیکھے۔“ چنانچہ وہ گیا اور دس آیات سیکھ کر نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ کو بتایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7981
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 260، حدیث 8012