حدیث نمبر: 7865
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " جَاءَنِي جِبْرِيلُ، فَوَضَعَ يَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى صَدْرِي، وَالْأُخْرَى بَيْنَ كَتِفِي حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ الَّتِي عَلَى صَدْرِي بَيْنَ كَتِفِي، وَالَّتِي بَيْنَ كَتِفِي فِي صَدْرِي، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، كَبِّرِ الْكَبِيرَ، وَهَلِّلْ بِالْيَقِينِ، وَقُلْ سُبْحَانَ رَبِّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ "
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جبریل میرے پاس آئے، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ رکھے، ایک میرے سینے پر اور دوسرا میرے دونوں کندھوں کے درمیان، یہاں تک کہ میں نے اس ہاتھ کی ٹھنڈک جو میرے سینے پر تھی اپنے کندھوں کے درمیان محسوس کی، اور جو کندھوں کے درمیان تھا اسے اپنے سینے میں محسوس کیا، پھر انہوں نے کہا: اے محمد! بڑائی بیان کرو (اللہ اکبر کہو)، یقین کے ساتھ توحید بیان کرو (لا الہ الا اللہ کہو)، اور کہو: پاک ہے اگلوں اور پچھلوں کے رب کی ذات۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7865
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 228، حدیث 7896