حدیث نمبر: 7799
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَالْخَلْوَةَ بِالنِّسَاءِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا خَلَا رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ إِلَّا دَخَلَ الشَّيْطَانُ بَيْنَهُمَا، وَلَيَزْحَمُ رَجُلٌ خِنْزِيرًا مُتَلَطِّخًا بِطِينٍ، أَوْ حَمْأَةٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَزْحَمَ مَنْكِبِهِ مَنْكِبَ امْرَأَةٍ لَا تَحِلُّ لَهُ»
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(اجنبی) عورتوں کے ساتھ تنہائی سے بچو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہا ہوتا ہے تو شیطان ان دونوں کے درمیان آ جاتا ہے، اور کسی مرد کا کیچڑ یا گندگی میں لتھڑے ہوئے خنزیر کے ساتھ دھکم پیل کرنا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنا کندھا کسی ایسی عورت کے کندھے سے ملائے جو اس کے لیے حلال نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7799
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 205، حدیث 7830